5 جنوری 2015 - 19:52
صہیونی حکومت کا امریکی کانگریس پر دباؤ

صہیونی حکومت امریکی کانگریس پر دباؤ ڈال رہی ہے تاکہ فلسیطنیوں کو ہیگ کی عدالت میں رکنیت سے روکا جاسکے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل، فلسطینیوں کی ٹیکس کی صورت میں دی جانے والی رقم کو روکنے کے بعد اس وقت فلسطینیوں کو ہیگ کی عدالت میں رکنیت سے روکنے کے لئے نئے تنبیہی اقدامات عمل میں لارہا ہے۔صیہونی حکومت نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے بین الاقوامی عدالت برائے جرائم اور دیگر بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں میں رکنیت کی درخواست کے جواب میں وہ ٹیکس میں حاصل ہونے والی تقریباً 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کی آمدنی کو منجمد کر رہی ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے ٹیکس کی جو رقم فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل نے وصول کی تھی وہ فلسطینی اتھارٹی کو منتقل نہیں کی جائے گی۔یہ اقدام ایسے میں کیا جارہاہے کہ جب بین الاقوامی عدالت برائے جرائم اور دیگر بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں میں رکنیت اختیار کرنے کے لیے فلسطینی اہل کاروں نے اقوام متحدہ کے سامنے کاغذات پیش کیے، جس کے نتیجے میں وہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کرا سکتے ہیں ۔دوسری جانب آئی سی سی میں رکنیت کی درخواست جمع کرانے پر سخت ردعمل ظاہری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے سب سے بڑے اتحادی امریکہ نے بھی دھمکی دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو فراہم کی جانے والی امریکی امداد متاثر ہو سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169